ابنا: جنرل احمد وحیدی نے آج موریتانیہ کے دارالحکومت نواکشوت میں اس ملک کے صدر محمد ولد عبدالعزیز سے ملاقات میں دہشتگردی کامقابلہ کرنےمیں دونوں ملکوں کےمشترکہ موقف کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ مغربی ملکوں کی جانب سے صیہونی حکومت کی بلاقید وشرط حمایت کہ جس کی بنیاد ہی جارحیت اور دہشتگردی پر رکھی گئي ہے دہشتگردی پھیلانے کا ایک واضح نمونہ ہے۔ جنرل احمد وحیدی نے افریقہ میں سامراج کی سیاہ تاریخ اور گھناونے کارناموں کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ اس براعظم میں انسانی حقوق اور جمہوریت کے نام نہاد دعویداروں کے مجرمانہ اقدامات کی وجہ سے قومیں ان کی شیطانی پالیسیوں کی مخالف ہیں۔ انہوں نے امام خمینی رح کی قیادت میں کامیاب ہونےوالے اسلامی انقلاب پرروشنی ڈالتےہوئے کہا کہ ایران نے عالمی سامراج سے مقابلے اور اس کے ظالمانہ تسلط کو ختم کرنے کا راستہ اختیارکیا ہے اور اس راہ میں وہ خود کو افریقی ملکوں کے ساتھ پاتا ہے کیونکہ آزادی اور ظلم کی مخالفت کی جڑیں افریقہ میں بڑی گہری ہیں۔ اس ملاقات میں موریتانیہ کے صدر نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعلقات کو نہایت اہم قراردیا اور تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے کی خواہش ظاہر کی۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیردفاع جنرل احمد وحیدی موریتانیہ اور بولیویا کے دورے پرہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169
اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز